دی تھرڈ پول ایک کثیرالزبان پلیٹ فارم ہے جو ہمالیہ کے آبی بہاؤ اور وہاں سے نکلنے والے دریاؤں کے طاس کے بارے میں معلومات اور گفتگو کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے-
یہ خطہ جو ہندوکش ہمالیہ پہاڑی سلسلے اور تبتی سطح مرتفع پر محیط ہے دی تھرڈ پول کے نام سے مشہور ہے کیونکہ اس کے برف کے میدان قطبی علاقوں کے باہر میٹھے پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ رکھتے ہیں۔ یہ خطہ 10 بڑے دریاؤں کے نظاموں کا ذریعہ ہے جو ایشیاء میں 1.9 بلین سے زیادہ آبادی کو آبپاشی ، بجلی اور پینے کا پانی مہیا کرتا ہے۔ یہ دنیا کی 24٪ آبادی ہے۔
ٹی ٹی پی اس اصول پر کام کرتی ہے کہ پائیدار ترقی صرف ان پالیسیوں سے متاثر ہونے والوں کے فعال تعاون سے ہی ممکن ہے- ہم اپنی رپورٹس اور تبصروں میں حکومت کے اعلی سطح پر ماہرین اور پالیسی سازوں کو شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ساتھ ہی ہندوکش ہمالیہ سے نیچے بہنے والے دریاؤں کے طاس میں بسنے والے لوگوں کے خیالات بھی پیش کرتے ہیں- ہم اکثروبیشتر لوگوں کے درمیان رہنے اور کام کرنے والے صحافیوں کے ذریعہ یہ کام انجام دیتے ہیں-

لندن آفس
[email protected] ہمیں ای میل کریں
یہاں پیش کریں
کیا آپ ہمارے لئے لکھنا چاہتے ہیں؟ یہاں پیش کریں
ملازمتیں
کیا آپ ہمارے لئے کام کرنا چاہتے ہیں؟ مزید معلومات حاصل کریں
ہمارے عطیہ کندگان
دی تھرڈ پول ادارتی طور پر ایک آزاد پلیٹ فارم ہے ، جسے سویڈش انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سیڈا) کی گرانٹ کے ذریعے یوکے کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) اور انٹرنیوز ارتھ جرنلزم نیٹ ورک کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔