icon/64x64/energy توانائی

پاکستان نے دیامر میں ڈیم پروجیکٹ کا آغاز کردیا

خدشات اور خوف کو دور کرتے ہوئے ، پاکستان نے اس امید پر دنیا کے سب سے اونچے ڈیموں کی تعمیر شروع کردی ہے کہ اس سے پانی اور توانائی کی پریشانیوں کا ازالہ ہوگا۔
<p>The Indus at the site of the proposed Diamer Basha dam [image by: Water and Power Development Authority, Pakistan]</p>

The Indus at the site of the proposed Diamer Basha dam [image by: Water and Power Development Authority, Pakistan]

جب پاکستان نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اس نے ملک کے شمال مغرب میں دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیر کا آغاز کر دیا ہے تو اس پر مایوسی  اور امید کی ملی جلی کیفیت دیکھنے میں آئی-  دریائے سندھ پر کوئی 272 میٹر کی بلندی پر “قاتل” ہمالیہ کے چوٹی نانگا پربت کے قریب تعمیر کیے جانے والے، اس ڈیم کے بل کو پاکستان کے پانی کے مسائل اور “توانائی کی مسلسل بڑھتی ہوئی بھوک” کے ناگزیر حل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ 

حکومتی اور فوجی عہدیداروں کے مطابق  14 ارب ڈالر لاگت  کا  یہ  ڈیم ایک حل اور روزگار پیدا  کرنے  کے  مواقع فراہم کرے گا ، لیکن ماحولیات کے ماہرین نے  سنگین نتائج  کے خدشات کا اظہار کیا ہے اور ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے لحاظ سے فعال زون میں اس طرح کے ایک بڑے ڈھانچے کی تعمیر خطرے کا پیش خیمہ ہے۔

ماحولیات سے متعلق خدشات

اس وسیع ڈھانچے  سے نہ صرف ندی کے دونوں اطراف کی کمیونٹیز تقسیم ہوجائیں گی ، اس سے 50،000 افراد بے گھر ہوجائیں گے ، 4،000 سال پرانے آثار ختم ہوجائیں گے اور خطے کی آب و ہوا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ 

ماحولیاتی تحفظ کے محکمہ نے آب و ہوا اور جنگلات کی زندگی کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لینے اور ان کے خاتمے کے لئے ایک تحقیق کا منصوبہ بنایا ہے ، جبکہ جرمنی کے ماہرین آثار قدیمہ نے 42،000 پتھروں کی نشاندہی کی ہے جنھیں پانی کے اندر ڈوبنے سے پہلے منتقل کرنا ہوگا۔

ماہرین کی ایک ٹیم بڑی چٹانوں پر کندہ نوشتوں کی کٹائی کرے گی ، ان کے لئے نقول تیار کرے گی جنہیں کاٹا نہیں جاسکتا ہے اور چھوٹی چٹانوں کو چلاس میں قائم ایک میوزیم میں منتقل کرے گی۔ 

مزید برآں ، ڈیم موسم کے طرز میں بھی  بڑی تبدیلیاں لائے گا۔ 

 ” [اگر ڈیم بنایا گیا] تو اس ذخائر سے ہر سال تقریبا 0.1 ارب مکعب میٹر پانی بخارات بن کے اڑ جائیگا۔ اس سے خطے میں آب و ہوا اور موسم کی ساخت تبدیل ہو سکتی ہے” ،تھرڈ پول کو گلگت بلتستان کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ڈائریکٹر شہزاد شگری نے بتایا۔

“بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے ہمالیائی گلیشیروں کے پگھلنے میں تیزی آئے گی اور آئندہ تین دہائیوں میں کافی مقدار میں پانی بہہ جائے گا ،” ماحولیاتی تبدیلی کے لئے سول سوسائٹی کولیشن کی چیف ایگزیکٹو عائشہ خان نے کہا۔

“کیا [ڈیم پر] اتنی رقم خرچ کرنا ٹھیک  ہے؟” خان نے پوچھا ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پانی سے متعلق چیلنجوں کا حل نئے ڈیموں میں نہیں بلکہ پانی کے بہتر انتظام اور فصلوں کی ساخت میں ہے- 

واٹر پالیسی پر اتفاق رائے پیدا کرنے پر کام کرنے والے حصار فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سیمی کمال نے کہا ، “نئے ڈیموں کی تعمیر کا وقت چلا گیا ۔”

کمال نے کہا کہ پاکستان نے 1960 کی دہائی میں باقی دنیا کی طرح بڑے انفراسٹرکچر کی تعمیر کی لیکن اب انہیں ان سسٹم کو برقرار رکھنے کے لئے کوشش ، رقم اور وسائل کو استعمال کرنا چاہئے۔ 

کمال نے کہا ، “ہمیں رساو کی روک تھام  کرنا ہے  اور موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ رہنا سیکھنا ہے۔” انہوں نے کہا ، “مجھے نہیں لگتا کہ نیا ڈیم بنانے کا یہ صحیح وقت ہے اور وہ بھی زلزلے کے لحاظ سےفعال زون میں اور جبکہ پاکستان کے پاس پیسے بھی  نہیں  ہیں ۔”

ماہرِ ارضیات مصطفی گرجیز ، جو ہائیڈروولوجی کے ماہر ہیں، اس بات سے اتفاق کرتے ہیں۔ گرجیز،  اس وقت ایمسٹرڈم میں مقیم ہیں ، کہتے ہیں: “زلزلے کے ایک فعال علاقے میں اتنے بڑے ڈیم کی تعمیر خود کشی کا منصوبہ ہے۔”

“اس خطے میں پچھلے 70 سالوں میں چار درجہ شدت کے 900 سے زیادہ جھٹکے آئے ہیں ،” انہوں نے کہا۔

کھیتوں کا نقصان

عظیم دریاۓ سندھ کو  تابع کرنے کے  اس میگا اسٹرکچر کے آئیڈیے سے  برادریوں میں خوف پھیل گیا ہے  ،خاص طور پر وہ لوگ جو انڈس ڈیلٹا میں مسلسل ڈیم کی تعمیر میں اضافے کی وجہ سے پہلے ہی کھیتوں کے نقصان سے دوچار ہیں۔ ،خاص طور پر وہ لوگ جو انڈس ڈیلٹا میں مسلسل ڈیم کی تعمیر میں اضافے کی وجہ سے پہلے ہی کھیتوں کے نقصان سے دوچار ہیں ۔ دسیوں ہزاروں نے اپنے گھروں کو پانی میں ڈبونے کے لئے رضاکارانہ طور پر اتفاق کیا۔ 

اطلاعات کے مطابق گذشتہ دو صدیوں کے دوران ڈیم کی تعمیر اور پانی کی بد انتظامی کے نتیجے میں دریا کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے انڈس ڈیلٹا میں 92 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے ایک کسان گلاب شاہ نے تھرڈ پول کو بتایا ، “نیا ڈیم تعمیر ہونے کے بعد میں اپنی زرعی اراضی سے محروم ہوجاؤں گا۔”

50 سالہ کسان کے پاس کیٹی بندر کے قریب صرف 25 ایکڑ رہ گیا ہے، جس کا کنبہ پہلے ہی 600 ایکڑ زمین سمندری دخل اندازی سے کھو چکا ہے- انہوں نے کہا کہ انکی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں انھیں اپنے کنبہ کے مستقبل کا ڈر ہے۔ 

پاکستان فشرفوک فورم کے چیئرپرسن محمد علی شاہ نے کہا ، “سمندر  بدین ، ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں ساڑھے 3 ملین ایکڑ زراعت اراضی میں  داخل ہوچکا ہے اور 20 لاکھ سے زیادہ افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا  “بھاشا ڈیم کی تعمیر کے ساتھ ، ہمیں خطرہ ہے کہ وہ تینوں اضلاع کو مکمل طور پر سمندر کےحوالے کردیں گے۔ لیکن ایک لابی چاہتا ہے کہ مزید ڈیم بنائے جائیں۔” 

زمین کے تنازعات اور معاوضہ

دیامر میں ، جہاں تعمیراتی کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں ، متعدد خاندان اب بھی معاوضے کے منتظر ہیں۔ اسی  اثنا میں ،  گینڈلو نالا نامی ایک چھوٹا سا علاقہ جہاں بجلی گھر قائم ہوں گے ، دو قبائل اور دو صوبوں کے مابین تنازعہ کا مرکز ہے۔

کوہستان کا ہربن قبیلہ اور دیامر کا تھور قبیلہ دونوں ہی اس زمین کا دعویٰ کرتے ہیں اور انھیں اپنی حکومتوں کی حمایت حاصل ہے ، لیکن اس مسئلے کا کوئی حل تلاش نہیں کیا جاسکا۔ 

دیامر کے 31 دیہاتوں کے کم سے کم 50،000 افراد 100 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط ڈیم کے ذخائر سے متاثر ہوں گے۔ 

۔تھور گاؤں کا رہائشی 27 سالہ شفیع اللہ دانش اور اس کا کنبہ ان لوگوں میں شامل ہے جن کو معاوضہ نہیں ملا اور وہ بے چین ہو رہے ہیں۔  حکومت کے لاتعلق رویہ ایک دن ہمیں باغی بنا دے گا۔ ہمیں اپنے حقوق کے لئے بات کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے ، “دانش نے ڈیم سائٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا۔ 

‘ڈیم ضروری ہے’

دیامر بھاشا ڈیم کا خیال پہلی بار سن 2000 میں شروع ہوا تھا۔ ایک سابقہ اعلی جج جنہوں نے 4،500 میگا واٹ (میگاواٹ) صلاحیت والے اسٹرکچر کے لئے کراوڈ فنڈ اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا —-  کے سمیت متعدد حکومتوں نے ڈیم کے حق میں رائے عامہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

گرچہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اربوں ڈالر کے اس ڈھانچے کے لئے فنڈ جمع کرنا مشکل ہے ، لیکن اس کے حمایتی پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی طلب اور پانی کے بحران کے لئے ڈیم کی اہمیت پر زور دےرہے ہیں۔ 

مئی میں ، وزیر اعظم عمران خان کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں ڈیم سائٹ پر لینڈ بریکنگ کا خیرمقدم کیا گیا ، اور کہا گیا کہ اس ڈھانچے سے “سستے نرخوں پر توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی”۔

پاکستان کے واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین ، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین بھی  یہی جذبات رکھتے ہیں۔ 

انہوں نے تھرڈ پول کو بتایا ، “دیامر بھاشا ڈیم، ملک کی بقا اور معاشی نمو کے لئے بہت ضروری ہے ،” انہوں نے مزید کہا کہ اس کی تعمیر کے لئے فنڈز کاانتظام واپڈا ہی  کرے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایکویفر بنانا  ڈیم کا ایک متبادل ہے ، لیکن اس عمل کو کم سے کم 15 سال ، بجلی اور پانی نکالنے کے لئے نئے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ، “ہمیں  مزید ذخیرہ کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں سال میں تین ماہ کےدوران پانی ملتا ہے۔” 

“ہم [پاکستان] 145 ایم اے ایف میں سے تقریبا 13 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) ذخیرہ کرتے ہیں۔ 10٪  کےحساب سے ، یہ دنیا کا بدترین تناسب ہے ، “حسین نے کہا۔

حسین نے بتایا کہ اس منصوبے کے مالیاتی ماڈل کے چار اجزاء ہیں جن کے تحت حکومت 20 فیصد مالی اعانت فراہم کرے گی اور باقی کا انتظام واپڈا کی ایکویٹی اور تجارتی مالی اعانت کے ذریعے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپلائی کرنے والوں کے کریڈٹ معاہدوں کے ذریعے ٹربائنیں نصب کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا ، “ڈیم کا ڈیزائن اور آر سی سی ڈھانچہ 2005 کے زلزلے [7.5 شدت] سے پانچ گنا زیادہ [زلزلے] کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

کمیونٹیز کے لئے معاوضہ

کمیونٹیز کو معاوضے کے معاملے پر ، چیئرمین نے کہا کہ جبکہ ڈیم کے لئے درکار 37،419 ایکڑ میں سے 85 فیصد   حاصل کرلیا گیا ہے ، انہوں نے اعتراف کیا کہ متاثرہ افراد کی آباد کاری کا منصوبہ بہتر طریقہ سے پلان نہیں کیا گیا- 

شہزاد شگری نے کہا کہ حکام کوشش کر رہے ہیں کہ اونچی میدانوں اور چراگاہوں کیطرف منتقل ہونے کے خلاف منحرف کمیونٹیز کو راضی کریں جوکہ جنگلاتی حیات کے لئے موزوں نہیں ہوگا اور ان کی پناہگاہیں بھی سکڑجائینگی- 

ڈیم کی تعمیر سے بے گھر ہونے والے ‘متاثرین کمیٹی’ کے رہنما عطا اللہ نے کہا ، “ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومت تمام وعدے پورے کرے۔” 

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے حکومت سے رائلٹی کے بجائے “پانی کے سالانہ چارجز” ادا کرنے کو کہا ہے اور یہ بھی ہے کہ اس تجویز پر دیگر امور بھی زیر غور ہیں۔ 

انہوں نے کہا ، “ہمارے آباؤ اجداد کی قبروں ، ہماری ثقافت ، روایت اور تاریخ کا ازالہ نہیں ہوسکتا ہے۔”

صوبائی تنازعے

اگرچہ میگا پروجیکٹ کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے 2010 میں منظور کیا تھا ، لیکن قوم پرست جماعتیں ، چھوٹے صوبوں سے تعلق رکھنے والے سیاستدان اور انڈس ڈیلٹا میں رہنے والوں کو اس پر تحفظات ہیں۔ اس معاملے نے تازہ بحث چھیڑ دی  ہے اور سیاسی ہم آہنگی کوبگاڑ دیا ہے۔ 

“ٹھٹھہ کے ضلع سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سسوئی پلیجو نے کہا ،” ہمارے پاس ڈیلٹا کے کم ریپریائی باشندوں کو بڑے ڈیموں کے بارے میں تحفظات ہیں کیونکہ یہ تکنیک دنیا سے ختم ہورہی ہے۔ ” 

انہوں نے پانی کے تحفظ اور انتظام کے لئے ڈیموں کے متبادل پر زور دیا ، ساتھ ہی  انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ 1991 کے آبی معاہدے یعنی ایک بین الصوبائی پانی کی تقسیم  کے معاہدے پر اپنی اصل روح کے مطابق عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

اپنی راۓ دیجیے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.